خود مختار پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے ،زمرد یاسمین

خود مختار پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے ،زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں کو فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے اور سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاعظیم الشان منصوبہ ہے اورسی پیک کے تحت پاکستان بھر میں بہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہواہے۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اورہم سی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدر، وزیراعظم اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔