لیڈز یونیورسٹی اور رابطتہ المدارس کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

لیڈز یونیورسٹی اور رابطتہ المدارس کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلمنٹ سیل)لاہور لیڈز یونیورسٹی اور رابطتہ المدارس کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں منعقد کی گئی۔ یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ، صدر یونیورسٹی ظہور احمد وٹو اور صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر محمد اقبال نکیانہ جبکہ رابطتہ المدارس کی طرف سے صدر رابطتہ المدارس شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک اور ناظم ڈاکٹر عطاء الرحماٰن نے مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ رابطتہ المدارس سے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو لاہور لیڈز یونیورسٹی میں داخلے کیلئے مکمل سکالرشپ دیا جائے گا۔ اور ایم فل میں داخلہ جات کیلئے رابطتہ المدارس کے طلباو طالبات فیس میں 50% رعایت پر داخلہ لے سکیں گے۔ اس موقع پر لیڈز یونیورسٹی کے صدر میاں ظہور احمد وٹو نے مفاہمتی یاداشت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیمی ترقی کا اہم سنگ میل ہے۔ مولانا عبدالمالک اور ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے اپنے اپنے خطاب میں باہمی تعاون کے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں ایڈوائزر ڈاکٹر اشہد احمد، ڈاکٹر قلب بشیر خاور بٹ، حافظ ساجد انوار، محمد حفیظ طاہر اورچوہدر ی عبدا لواحد بھی موجود تھے۔