فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے تعلیمی منصوبے ’’فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول ‘‘پروگرام کے 18ویں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (کیواے ٹی)کے رزلٹ ترتیب دیا جارہا ہے جس کی مد میں پارٹنرسکولوں سے پنجاب ایگزامینیشن کے نتائج درکارہیں۔اس حوالے سے پیف ویب سائٹ پر جاری سرکلر میں پارٹنر سکولوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مطلوبہ نتائج 30اپریل تک جلد از جلد سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں آن لائن اندراج کردیں تاکہ ان کوائف کو ایف اے ایس پارٹنر سکولوں کے 18ویں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے رزلٹ میں شامل کر کے کامجموعی نتائج کا اعلان بر وقت کیا جاسکے۔
،بصورت دیگر رزلٹ میں کمی آنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلی بار اپنے وسائل کے استعمال سے پیف نے اپنے پارٹنر سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے ۔ دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کی اسپیشل مانیٹرنگ ، پیپرز ری چیکنگ ،ری وزٹ یا نئے کیمپس کی منظوری کے لیے سکول وزٹ بابت پراسیسنگ فیس ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پیف ترجمان نے کہا ایسی درخواستیں جن کے لیے پراسیسنگ فیس جمع کروانا لاز م ہے اس کے لیے فیس کی رقم پیف کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے بذریعہ اصل ڈیمانڈ ڈرافٹ، پے آرڈریا سی ڈی آر اپنی درخواست کے ساتھ دفتر میں جمع کروائیں تاکہ ان پر بر وقت عمل درآمد ہو سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بینک آف پنجاب،ماڈل ٹاؤن برانچ لاہور میں موجود پرانا اکاؤنٹ تبدیل ہو گیا ہے۔لہٰذا اس کاؤنٹ میں کوئی رقم جمع نہ کروائی جائے۔پیف اس اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی رقم کے بارے میں کوئی ذمہ داری قبول نہ کرے گی۔