(ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے ،محبوب ارشاد

(ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے ،محبوب ارشاد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کے رہنما محبوب ارشاد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے انکو اب جیل جا نا ہوگا ‘حکمران ووٹ کی عزت نہیں کر پشن کے نوٹ کے تحفظ کے جنگ لڑ رہے ہیں۔

‘حکمران سیاسی مخالفین کو گالی سے خاموش کروانے کی حرکتوں سے باز نہ آئے قوم انکو ووٹ کی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گے ‘29اپر یل کو مینار پاکستان پر تار یخ کا سب سے بڑ اجلسہ کر یں گے ، قوم کے ساتھ ساتھ انکے اپنے اراکین اسمبلی بھی ن لیگ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور کوئی بھی اب حکمرانوں کی کر پشن بچانے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر تحر یک انصاف تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر نے جا رہے ہیں اور ہم ثابت کر دیں گے تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -