چیف جسٹس نے موجودہ حکومتوں کے پول کھول دیئے،کامران سیف
لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ڈھونگ نعرہ ووٹ کو عزت دو عوام مسترد کردینگے انتخابات میں ووٹ نہیں بلکہ ووٹ دینے والی عوام کو عزت دو اور عوام کے جذبات سے کھیلنے والے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مسترد کرو مقبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ ریفارمز کے بلند بانگ دعوؤں اور صحت کیلےء بجٹ میں خطیر رقم مختص ہونے کے باوجود سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی حالت ٹھیک نہ ہوسکی
میوہسپتال میں زیادہ مشینیں خراب مالیت 10کروڑ روپے ،ایم آر آئی مشین، وینٹی لیٹرز، کارڈیک ،الٹراساؤنڈ، ڈائیلاسز مشینیں بھی ناکارہ ہیں جبکہ گنگا رام ہسپتال کی اکلوتی ایم آر آئی مشین چار روز، جنرل ہسپتال کی آٹھ روز ،جناح ہسپتال میں ایک ہی ایم آئی آر مشین 7روز سے خراب ہیں ہسپتالوں میں مشینیں طبی آلات خراب اور عوام خوار اور پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ چیف جسٹس نے موجودہ حکومتوں کی گڈ گورننس کے پول کھول دیئے اور وہ اداروں کاقبلہ درست کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں جو کام حکمران5سالوں میں نہ کرسکے وہ چیف جسٹس عوام کے لیے ہفتوں میں کررہے ہیں جس پر وہ لائق تحسین ہیں عوام انتخابات میں 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا جھوٹا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والوں اور پانچ سال پورے کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے والے حکمرانوں کو مسترد کردینگے ۔"بجلی بند،گیس بند ،پانی بند کیا یہی ہے تمہاری کارکردگی "کا نعرہ و اشتہار دینے والے آج عوام سے یہی سلوک کررہے ہیں ۔عوام ان کو انتخابات میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کرینگے۔