عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا سید عطا ء ا لمومن شا ہ کے انتقال پراظہار تعزیت

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا سید عطا ء ا لمومن شا ہ کے انتقال پراظہار تعزیت

  

لاہور(پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ، قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس ،مولانا قاری علیم الدین شاکر ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا قاری ظہورالحق ، مولانا خالد محمودودیگر علماء نے ابن امیرشریعت سید عطا ء ا لمومن شاہ بخاریؒ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ جی کی وفات دینی حلقوں کے لیے عظیم سانحہ ہے شاہ جی اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے انکی وفات سے پیداہونیوالا خلا مدتوں پرنہیں کیا جاسکتا ۔

مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے شاہ جی کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری عمر جہد مسلسل میں گزاری خاص طورپر اہلسنت علماء دیوبند کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرنے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔علما ء کرام نے انکی دینی و ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ جی مرحوم ایک بلندپایہ خطیب اوردرددل سے بہرہ مند دینی رہنما تھے شاہ جی نے پوری زندگی اسلام کی ترویج و اشاعت اور اسلامی روایات واقدار کے تحفظ کے جذبے کے ساتھ علماء حق کے اتحاد کے لیے پرخلوص کوششیں کرتے ہوئے گزاری ۔علما ء نے کہا کہ سیدعطاء المومن شاہ بخاری ؒ اپنے عظیم والد گرامی امیر شریعت ؒ کی روایات کے امین اور وارث تھے اورانہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عمر گزاردی۔شاہ جی ؒ نے تحفظ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تہذیب و تمدن کی سربلندی اور باطل افکار و کے تعاقب کے لیے سرگرم محنت کی اور اپنے عظیم خاندان کی جدوجہد وتگ و دو کو زندہ رکھا ۔اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور انکے خاندان اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔آمین

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -