غلط پالیسیوں کے باعث محکمہ تعلیم کا برا حال ہو گیا ہے ،اللہ بخش

غلط پالیسیوں کے باعث محکمہ تعلیم کا برا حال ہو گیا ہے ،اللہ بخش

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) اساتذہ کے مسائل حل نہ ہوسکے ۔غلط پالیسیوں کے باعث محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے رہنماؤں نے سیکرٹری سکولزڈاکٹر اللہ بخش ملک سے مذاکرات میں کیا۔یہ مذاکرات سیکرٹری سکولز کی دعوت پر کئے گئے ۔مذاکرات میںیونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے کنوینرطارق محمود،حافظ غلام محی الدین،اللہ بخش قیصر،محمد اجمل شاد، کاشف شہزاد چوہدری،محمد صدیق گل، محمد افضال چشتی،آصف جاوید،محمد بلال اقبال کموکا،حافظ عبدالناصر ، اسحاق رحمانی، وحید مراد یوسفی ، اعجاز حسین اور دیگر نے شرکت کی۔مذاکرات میں گریڈ17تا20 اور اضلاع میں پروموشن بشمول میونسپل ٹیچرز،قاری ٹیچرز،کمپیوٹر لیب انچارجزاور بینڈ ماسٹرزکی اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل و مطالبات کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔

۔اساتذہ رہنماؤں نے واضح کیا کہ تعلیمی و اساتذہ مسائل کے حل کے لئے افسر شاہی کی کارکردگی مایوس کن ہے اورمستقبل قریب میں بھی بہتری کا کوئی امکان نہیں۔اس لئے میٹنگ میٹنگ کھیلنا بے سود ہے۔طارق محمود نے کہا کہ اب تو چیف جسٹس آف پاکستان بھی کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔تعلیم اور اساتذہ کے وہ مسائل جن پر کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا،وہ بھی صرف اور صرف بیوروکریسی کی نااہلی اور خود سری کی وجہ سے معلق رکھے گئے ہیں۔جھوٹی رپورٹس کی بنیاد پر تعلیمی ترقی کا ڈھونگ رچایا گیا ہے۔سب اچھا کی رپورٹیں اب زیادہ دیر تک نہیں چلیں گی اور حقیقت جلد سب کے سامنے ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -