واپڈا گرلز ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

واپڈا گرلز ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  

لاہور(پ ر)واپڈا گرلز ہائی سکول‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جیا بگا‘ لاہور سٹی‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ایفاء سکول سسٹم‘ C-229گلشن راوی‘لاہور‘رانا گرائمر گرلز ہائی سکول‘ سوک سینٹر مون مارکیٹ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ غازی آباد‘لاہور‘الہدیٰ پبلک سکول‘ ونڈالہ روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور‘العظیم ماڈل گرلز ہائی سکول‘ ونڈالہ روڈ‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد461تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -