اشرف آصف جلالی کا این اے 128کا دورہ، کارنر میٹنگز ، اجتماعات سے خطاب
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول للہ ؐ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے حلقہ انتخاباین اے128کاطوفانی دورہ شروع کردیا ۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے این اے128 کے دیہی علاقہ گوپال پورہ ، نت کلاں ، تیج گڑھ ، گنجہ سندھو اور مرل ماڑی میں کارنر میٹنگوں کے علاوہ اجتماعات سے خطاب کیا ۔گنجہ سندھو میں( ن لیگ کے کونسلر)چوہدری طارق محمود نے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐمیں شمولیت اختیار کی اور ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی کمپین چلانے کا اعلان کیا ۔
مرل ماڑی میں بہت بڑی نظام مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو میاں محمد شفیع جلالی ،مولانا محمد یوسف انجم، مولانا محمد خلیل نقشبندی کے ہمراہ جلوس کی شکل میں لایا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ آنے والا الیکشن ختم نبوت کے وفاداروں اور ختم نبوت کے غداروں کے درمیان ہوگا۔ حکمران ٹولے نے حلف نامہ ختم نبوت پر حملہ کیا اور پھر حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کرنے والوں کو تحفظ دیا ۔رانا ثناء جیسے ختم نبوت کے غداروں کو پناہ دی ہم ووٹ کے ذریعے انہیں کیفرِکردار تک پہنچائیں گے۔ باری باری آنے والوں نے ملک لوٹا ہے ۔ پاکستان کو مسائل ستان بنایا ہے اب نظام مصطفی ﷺ کی باری ہے۔