ڈاڈیکس ایٹرنٹ اورمارلے پلمبنگ اینڈ ڈرینج سلوشنز کے مابین سمجھوتے پر دستخط

ڈاڈیکس ایٹرنٹ اورمارلے پلمبنگ اینڈ ڈرینج سلوشنز کے مابین سمجھوتے پر دستخط

  

لاہور(پ ر) تھرمو پلاسٹک پائپ بنانے والی پاکستان کی ممتاز کمپنی ڈاڈیکس ایٹرنٹ لمیٹڈنے برطانوی کمپنی مارلے پلمبنگ اینڈ ڈرینج سلوشنز کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں ،جس کے تحت پاکستان میں معیاری پلمبنگ اور ڈرینج سلوشنز فراہم کیے جا سکیں گے۔دستخط کی تقریب کی میزبانی برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن نے کی ،جس میں ممتاز ماہرین تعمیرات،کنسلٹینٹس اور تعمیرات کی صنعت سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔یہ شراکت داری ،ڈاڈیکس کے ملک گیر نیٹ ورک اورکسٹمر سپورٹ کے ذریعے پاکستان کی تعمیراتی مارکیٹ کو نہ صرف ان مصنوعات تک رسائی کا موقع دے گی جو کوالٹی کے بین الاقوامی معیارات کو پورا کرتے ہیں بلکہ اُس اعلیٰ تکنیکی،تنصیبی اور انجنیئرنگ سپورٹ تک بھی رسائی کا موقع دے گی جو برطانیہ فرام کر سکتا ہے۔اس موقع پر ڈاڈیکس ایٹرنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، قاضی ساجد علی نے کہا کہ " سمجھداری سے آگے بڑھنے اورپائپنگ انڈسٹری کو ،معیاری مصنوعات اور سلوشنز فراہم کرنے کے لیے جدت اور تعاون ڈاڈیکس کی حکمت عملی کے دو اہم جزہیں۔پاکستان کے پہلے اور واحدمستند Antimicrobial پائپس شروع کرنے کے بعد اب ڈاڈیکس مارلے پلمبنگ اینڈ ڈرینج سلوشنز کے ساتھ شراکت داری کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر رہا ہے" ۔ڈاڈیکس، انٹرنیشنل ڈویژن کے سی ای او، دانش دادا نے کہا کہ " ڈاڈیکس،1959 سے ارتقائی مراحل طے کرتے ہوئے ایک ایسی کمپنی بن چکی ہے۔

جو اپنی کاروباری پالیسیوں میں نیک نامی کو سب سے اوپر رکھتی ہے۔کسٹمرزکی خدمت ہو، مصنوعات کی کوالٹی ہو یا کلائنٹس کے ساتھ تعلقات ہوں-- بنیادی مقصد تمام اقدار کو دیانت داری کے سب سے بڑے اصول کے تحت رکھناٍ ہے۔ڈاڈیکس ویژن اس کے بانی چےئرمین قاسم دادا کی مقرر کردہ اخلاقیات کی تصویر ہے اور کاروباری طور طریقوں میں بنیادی راست بازی کے ورثے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خدمت کرنا ہے" ۔مارلے پلمبنگ کے ایکسپورٹ ڈائریکٹر، ڈگلس روز نے کہا کہ " پچھلے60 سال کے دوران دنیا بھر میں مارلے برانڈ کو کنسٹرکشن انڈسٹری اور ہمارے شراکت داروں کے لیے،جدید سلوشنز،بے مثال تکنیکی سپورٹ اور پراڈکٹ اور انسٹالیشن سے متعلق علم کا خزانہ مانا گیا ہے۔اس شراکت داری پر ہم خوش ہیں اور ہمیں ایک بہتر مستقبل کی امید ہے" ۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر فار ٹریڈ ان پاکستان،ایلن برنس نے کہا کہ" پاکستان میں برطانیہ کے مثبت ایجنڈا کی کلید اس کی معیشت کی تعمیر اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ہے۔برطانوی حکومت ،ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ٹریڈ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ معیشت کی تعمیرکے لیے ہر طرح سے تیار ہے اور اس قسم کا تعاون اس نوعیت کی سپورٹ کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔میں اس شراکت داری اور مستقبل کے منصوبوں کی کامیابی کی خاطرمارلے اور ڈاڈیکس کے لیے دعا گو ہوں" ۔

مزید :

کامرس -