کروژن سے آگاہی کا عالمی دن

کروژن سے آگاہی کا عالمی دن

  

لاہور ( پ ر)آپ سب کے علم میں ہے کہ دھاتوں کو زنگ لگنا ایسا فطری عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے اور بڑھتے بڑھتے لیکیج اور کروژن کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ دنیا بھر میں اس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ تقریبا ڈھائی کھرب ڈالر کی مالیت کا ہے۔ ان نقصانات کا ایک تہائی صرف ان بہتر اقدامات کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے جو اس وقت تمام صنعتوں میں رائج ہیں۔ ہمارے لئے یہ بات خوشی کا باعث ہے کہ کروژن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے اس عالمی دن کی مناسبت سے کمپنی میں شعور واگاہی اور تعلیم کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ آپ کے علم میں ہے کہ ہماری تمام پائپ لائنز ہر وقت کروژن کے خطرے سے دو چار رہتی ہیں۔اس خطرے کے بر وقت تدارک کے لیے بہترین کوٹنگ میٹیریل کا انتخاب اور کیتھو ڈک پروٹیکشن فراہم کرنا بنیادی شرط ہے تاکہ ہمارے اس قیمتی اثاثے کو ئی نقصان نہ پہنچ سکے اور زنگ لگنے کا عمل شروع ہی نہ ہونے پائے۔ہماری کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہر سال کروڑوں روپے کوٹنگ میٹریل کی فراہمی، کیتھوڈک پروٹیکشن کی تنصیب و مرمت اور گیس لیکج ڈیٹکشن کے جدید ترین آلات کی خریداری پر صرف کئے جاتے ہیں تاکہ ہم گیس کی صنعت کے بین الاقوامی معیار کو بر قرار رکھ سکیں۔

اور ہمارے صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ آج کے دن کی مناسبت سے تقریبات میں ہماری شمولیت ہمیں عالمگیر سطح پر کی جانے والی ان کوششوں کا حصہ ہے جو عوامی اثاثوں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے کی جارہی ہیں۔ میں اس موقع پر کمپنی کے تمام کارکنوں اور آفیسرز سے توقع رکھوں گا کہ وہ کروژن کنٹرول کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کیلئے ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں میں تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنی کمپنی کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کر سکیں۔

مزید :

کامرس -