نیسلے پیور لائف نے اپنی نئی برانڈ شناخت متعارف کرادی

نیسلے پیور لائف نے اپنی نئی برانڈ شناخت متعارف کرادی

  

کراچی(پ ر)پاکستان کی پسندیدہ ترین واٹر کمپنی نیسلے پیور لائف نے نئی مہم متعارف کرائی ہے جو کہ کمپنی کی نئی برانڈ شناخت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے ۔نئی برانڈ شناخت کے تحت ایک خاندان کیلئے صحت مند ہائیڈریشن کے انتخاب پر توجہ کے فلسفے سے آگے بڑھتے ہوئے ایک صحت مند نسل کیلئے خالص پانی کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے ،یہ نیا اقدام نیسلے پیور لائف کو بطور برانڈ مزید مستحکم کرے گا اور صارفین کے زندگیوں اور انکے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب کرے گا ،نئی برانڈ شناخت کے تحت اب نیسلے پیور لائف ’’بہتر مستقبل آج سے ‘‘ کے سلوگن سے برانڈنگ کرے گا ۔نیسلے پیورلائف کی نئی برانڈ شناخت متعارف کرانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غذائی ماہرین ،فٹنس ٹرینرز،بلاگرز،بیوٹیشنز ،سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگر سماجی شعبہ جات سے متعلق افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیسلے پیور لائف کے برانڈ منیجرز عفان چیمہ اور ایرج سہیل نے نیسلے پیور لائف کی نئی برانڈ شناخت سے متعلق تفصیلات اور مقاصد سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نیسلے پیور لائف صحت مند نسل کیلئے قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا ،نیسلے پیور لائف کی نئی برانڈ شناخت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس نئی برانڈ شناخت کے تحت اب نیسلے خاندان اور انفرادی طور پر صحت مندانہ ہائیڈریشن کے فلسفے سے آگے بڑھ کر مجموعی سیارے کی وسیع سوچ کو پروان چڑھائے گا ،نیسلے پیور لائف آنیوالی نسلوں کے فائدے کیلئے پانی کے تحفظ اور اسے محفوظ بنانے کیلئے عالمی لیڈر کا کردار ادا کرنے کا عزم لئے ہوئے ہے اور ایک معروف و معتبر واٹر برانڈ کی حیثیت سے نیسلے پیور لائف نے ان عظیم مقاصد کے حصول کو اپنی نئی برانڈ شناخت میں شامل کیا ہے ۔نیسلے پیور لائف کی نئی برانڈ شناخت کو زندگی کے تمام ہی شعبوں کی جانب سے انتہائی زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور مقاصد کے حصول کیلئے نیسلے پیورلائف کے اس اقدام کو انتہائی سراہا جارہا ہے ۔

،اس تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف آر جے خالد ملک نے سرانجام دیئے جبکہ تقریب سے تمام مہمانان گرامی بھرپور طریقے سے محظوظ ہوئے ۔

مزید :

کامرس -