پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 855.88 ملین روپے کی وصولی کی

پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 855.88 ملین روپے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جنوری 2017ء سے 18اپریل 2018ء تک 855.88ملین روپے کی وصولی کی ہے۔ اس کا اظہار رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت معقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں صدر ؍چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک نے فصل خریف 2018ء کیلئے مبلغ 2500ملین روپے کا ہدف مقرر کیا ہے تا کہ کاشتکار قرضہ جات سے استفادہ کر کے اپنی اور ملکی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب نے سخت ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے وصولی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نادہندگان سے وصولی فی الفور کی جائے اور ان کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
جس میں تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نادہندگان کی جائیداد ہائے ضبط کریں ۔ انہوں نے نادہندگان کو انتباہ کیا کہ وہ فی الفور اپنی نادہندگی ختم کریں ورنہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -