لیسکو چیف کی سسٹم اپ گریڈیشن سے متعلق کام مزید تیز تر کرنے کی ہدایت

لیسکو چیف کی سسٹم اپ گریڈیشن سے متعلق کام مزید تیز تر کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران لیسکو کے ترسیلی نظام کی مظبوطی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن سے متعلق بے شمار کام سرانجام دیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال موسم گرما اور بالخصوص رمضان المبارک میں ہم پر امید ہیں کہ لیسکو اپنے صارفین کو معیاری اور بلاتعطل بجلی کی سپلائی فراہم کرئے گا ۔لیسکو چیف نے سسٹم اپ گریڈیشن سے متعلق کام مزید تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ شعبہ ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بہت سے ترقیاتی کام مکمل ہوئے جن میں سب سے اہم 132kvبچیکی-علی جج ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل ہے۔ 132kvبچیکی گرڈ سے 28کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن علی جج گرڈ تک مکمل کی گئی ہے جبکہ 66kvعلی جج گرڈ کی 132kvپر کنورشن کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کو باقاعدہ طور پر ایک سے دو یوم میں انرجائز کردیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹرجی ایس سی رفعت محبوب کی زیر نگرانی بس بارز کی تنصیب اور مختلف گرڈ اسٹیشنز پر زائد استعداد کے حامل پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے ۔ اس حوالے سے 132kvحویلی لکھا اور 132kvسید پور گرڈ اسٹیشن پر ڈبل سرکٹ بس بارز کی تنصیب مکمل کی گئی ہے جس کے باعث ان گرڈ اسٹیشنز سے ملحقہ علاقوں میں اوور لوڈنگ جیسے مسائل کا مکمل خاتمہ ہوسکے گا ساتھ ہی ساتھ وولٹیج میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ دریں ازاں 132kvدیپالپور گرڈ اسٹیشن پر 20/26MVAکی جگہ 40MVAکی استعداد کے حاملT-2 پاور ٹرانسفارمر نے کام شروع کردیا ہے جس کے باعث T-1ٹرانسفارمر پر موجود لوڈ کو بیلنس کردیا گیا ہے جبکہ 132kvگلشن راوی پر PT-BAY اور 132kvننکانہ اور شیخوپورہ اولڈ گرڈ اسٹیشنز پر ٹرانسفارمر بے کو بھی انرجائز کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو ایک مظبوط ترسیلی نظام کی حامل کمپنی ہے اور تمام فیلڈ فارمیشنزاسے مظبوط تر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید :

کامرس -