انویسٹمنٹ کلائیمیٹ ریفارم یونٹ کے قیام کامقصد سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ، قانونی معاونت فراہم کرنا ہے،منیجنگ ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی

انویسٹمنٹ کلائیمیٹ ریفارم یونٹ کے قیام کامقصد سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ، ...

  

لاہور( این این آئی) منیجنگ ڈائریکٹر، انویسٹمنٹ کلائیمیٹ ریفارم یونٹ(ICRU)، پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب ملیحہ بنگش نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ICRU کے قیام کا بنیادی مقصدصوبہ بھر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ، قانونی معاونت فراہم کرنا ، سرمایہ کاری کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کرنا ،ادارہ جاتی اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ (PPD) کا اہتمام کرنا شامل ہے۔ مزید براں انویسٹمنٹ کلائیمیٹ ریفارم یونٹ SMEs کی پر وموشن کیلئے سرمایہ مہیا کرنا،skilledلیبر کی فراہمی ، خواتین کی کاروبار میں شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی کرنا اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی کیلئے کام بھی کام کرتا ہے۔صدر چیمبر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹمنٹ کلائیمیٹ ریفارم یونٹ(ICRU)کے دورہ چیمبر سے محکمہ اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے مابین نہ صرف دو طرفہ تعلقات کے قیام میں سنگ میل ثابت ہو گا بلکہ اس سے سیالکوٹ کے ایس ایم ایز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صدر چیمبر نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(SMEs)چھوٹے اور درمیانے درجے کے وہ ادارے ہیں جو کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ ترقی پذیرا ور ترقی یافتہ ممالک دونوں کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ مگریہ بات ہمارے لئے انتہائی لمحہ فکریہ ہے کہ دیگر اہم ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے پالیسیز ساز اداروں نے اس شعبہ کو بڑے پیمانے پر نظر انداز کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بینک عام طور پر چھوٹے کاروباری اداروں کو قرض دینے سے گریز کرتے ہیں اور SMEs کیلئے بینکوں کے قوانین بھی سخت ہیں۔اس کے باوجود کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق 5ملین تک قرضہ جاری کرنے کے پابند ہونے کے باوجود چھوٹے صنعتکاروں کو قرض فراہم نہیں کرتے ہیں۔ صدر چیمبر نے کہا کہ skilledلیبر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سیالکوٹ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی اور کالجز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ نے وزیر اعظم پاکستان سمیت سیالکوٹ چیمبر تشریف لانے والے تمام اعلیٰ حکومتی عہدیدران سے سیالکوٹ میں ایک مکمل ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔ تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود ہمارا مطالبہ ، مطالبہ ہی ہے۔سیمینار میں صدر سیالکوٹ چیمبر زاہد لطیف ملک، نائب صدر عابد احمد خواجہ، ریاض الدین شیخ، سابق صدور سیالکوٹ چیمبر ڈاکٹر محمد اسلم ڈار، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، داؤد احمد چٹھہ، میاں نعیم جاوید، غلام مصطفی چوہدری، حنیف خان، خاور انور خواجہ، چےئرمین ائر سیال فضل جیلانی، CEOائر سیال میاں احسن نعیم، نوید احمد شیخ ، اراکین مجلس عاملہ سمیت چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء سیمینار نے ایس ایم ایز کو درپیش مسائل اور حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر شدیدتشویش کا اظہار کیا۔

مزید :

کامرس -