ڈینگی ملازمین اور ویکسی نیٹرز کا مذاکرات سے انکار ، چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

ڈینگی ملازمین اور ویکسی نیٹرز کا مذاکرات سے انکار ، چیف جسٹس سے نوٹس کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر میں ڈینگی ملازمین اور ویکسی نیشن سٹاف کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری لاہور میں جاری رہا لاہور میں مرکزی دھرنا ڈی جی صحت کے دفتر کے باہر دیا گیا ہے اسی طرح گوجرانوالہ, ملتان, شیخوپورہ, قصور, فیصل آباد میں ڈی سی آفس کے باہر مظاہرے جاری رہے ۔مرکزی مظاہرہ ڈی جی ہیلتھ آفس لاہور میں ہوا ہزاروں ملازمین نے شرکت کی ڈی جی ہیلتھ آفس عملی طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا,اس حوالے سے مرکزی رہنما ناظم الدین گجر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے علاوہ کوئی مذاکرات قابل قبول نہیں ہوں گے پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہی, چیف جسٹس نوٹس لیں.محمد سلیمان خان ریگولیشن اور کنوینس الاؤنس کے نوٹیفکیشن کے بناء احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح پنجاب کے رہنماء محمد منیر نے کہا دن رات بنا کسی تعطیل کے ڈینگی کا خاتمہ کرنے والے ملازمین کو ان کا بنیادی حق بھی نہیں دیا جا رہا۔دریں اثنااحتجاج کو موخر کر دیا گیا, آج صبح دوبارہ احتجاجی مظاہرہ ہو گا جو کہ روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن کے اجراء تک جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -