نام نہاد سیاستدانوں اور بازی گروں نے ملک عزیز کو اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا ، زوار بہادر

نام نہاد سیاستدانوں اور بازی گروں نے ملک عزیز کو اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا ، زوار ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدرعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ نام نہاد سیاستدانوں ،دانشوروں اور بازی گروں نے ملک عزیز کو اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا ہے سیاستدان عوام سے جھوٹے وعدے اور طفل تسلیاں دے کر اور انہیں بے وقوف بنا کر اقتدار حاصل کرلیتے ہیں ۔مگر بعد میں یہی لوگ عوام سے کیے ہوئے وعدے بھول کر قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ کرتے ہیں اور عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر نظام مصطفےٰﷺ کے ساتھ وابستہ ہے۔وطن عزیز میں نظام مصطفےٰﷺ نافذ ہو گاتو خوشحالی آئی گی ، ملک کاغریب بھی باعزت اور باوقار زندگی گزار سکے گا ،اس نظام کے نفاذ سے کوئی جاگیردار ،وڈیرا اور بااثر کسی غریب کو میلی آنکھ نہیں دیکھ سکے گا اس کی برکت سے زکوٰۃ دینے والے موجود ہونگے مگر لینے والے نہیں ملیں گے ۔ قرآن وسنُت کے نظام سے ملکی معیشت جو اب تباہ حال ہے ایک بار پھر بہتر ہو گی زمین و آسمان سے برکات نازل ہونگی ۔لیکن اگر ہم نظام مصطفےٰﷺ سے روگردانی کرتے رہے تو اللہ تعالیٰ سے ہم برکتوں اور رحمتوں کی اُمید نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اوراستحکام کیلئے عوام اہلسنت، علماء کرام اور مشائخ عظام کو حجروں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آگیا ہیہمارے اکابرین بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ خطہ زمیں اس لئے حاصل کیا تھا کہ یہاں نظام مصطفے نافذ ہوگا ا گزشتہ 70 سالوں میں وطن عزیز کا جو حشر لٹیروں ،جاگیردار وں اوروڈیروں نے کیا ہے آنے والا دور اس سے بھی بدتر ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے نبی پورہ راوی روڈ شریف پارک میں عظیم الشان نظام مصطفےٰﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے مولانا صغیر حسین نقشبندی،ملک محمد اقبال،مولانا فضل کریم رضوی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ نظام فیل ہو چکا ہے اس لئے وطن عزیز کے حصول کے اصل مقصد رسول اکرم ﷺکے نظا م رحمت ،نظام مصطفےٰﷺکو جلد ازجلد نافذ کیا جائے ۔کنونشن میں اعلان کیا گیا کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان میں قادیانیوں کی پشت پناہی سے باز رہیں پاکستان کے عوام ناموس رسالت اور ختم نبوت کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت قطعاً برداشت نہیں کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -