20دینی جماعتوں کا امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ

20دینی جماعتوں کا امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)20 بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جمعیت علماءِ اسلام کے حافظ حسین احمد جے یو پی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ ساجد نقوی تحریک حرمت رسول ؐ کے مولانا امیر حمزہ پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے پیر جمشید احمد نورانی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عبد النعیم مجلس احرار اسلام کے مولانا یوسف احرارملی یکجہتی کونسل کے شیخ محمد نعیم بادشاہ متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم تحریک اتحاد ملت کے مفتی عاشق حسین رضوی جمعیت مشائخ پاکستان کے پیر اختر رسول قادری مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ جمعیت علمائے احناف کے علامہ شعیب الرحمن اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کرائے اس ضمن میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی حکومت کو حکم صادر کرچکی ہے دینی راہنماؤں نے مزید کہا کہ 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین میں قادیانیوں سے متعلق کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد نہ کرانے سے ملک میں انارکی جنم لے رہی ہے قادیانی فتنہ کھلم کھلا آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے جس سے مسلمانوں کے اندرپیدا ہونیوالا شدید اشتعال کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتا ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ 25اپریل کولاہور میں منعقد ہونیوالی کل جماعتی نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی ناپاک سرگرمیوں کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔