نوازشریف کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں،میاں ایوب

نوازشریف کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جب تک اس چھٹکارا حاصل نہیں ہوجاتا ملکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتی،پیپلز پارٹی کرپٹ عناصر کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور ملکی دولت کی پائی پائی قوم واپس دلائے گی۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، اپنے من پسند لوگوں کو اداروں میں اہم عہدے دے رکھے ہیں اور ان کی من پسند تنخواہیں لگائی ہوئی ہیں،انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو ہو رہا ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ، گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سردیوں گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کررکھا ہے ، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتی یونٹ بند ہو رہے ہیں جس سے مزدور بھی بے روز گار ہو رہے ہیں، لاہور کی عوام صاف پانی کو ترس رہی ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کاجینامحال کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -