ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ،یاسمین راشد

ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ،یاسمین راشد

  

لاہور ( سٹی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے اور اپنے 35سالہ دور اقتدار میں غریب قو م کوصرف مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کاتحفہ دیا ، نواز شریف نے خود ڈکیٹٹر کی گود میں پرورش پائی اور جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کر تے رہے،ووٹوں کی خریدوفروخت کے ماہر استاد تھے آج کس منہ سے ووٹ کی عزت کی بات کررہے ہیں ۔وہ گزشتہ روز این اے 125سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے ملاقا ت کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور پی ٹی آئی کا قلعہ ہے عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ، پارٹی کارکنان 29اپریل جلسے کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں ،عمران خان آج اندورن لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جس کی وجہ سے حکمرانوں کی نیندوں حرام ہو چکی ہے ، مینار پاکستان جلسہ جاتی عمرہ کے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ شہباز شریف سالانہ ساڑھے چھ سو کروڑ کی کرپشن کرتا ہے ، پنجاب میں پولیس کو ٹھیک نہیں کیا گیا ، ہسپتال اور کالجز نہیں بنائے گئے ، پولیس کی وردی بدل دی گئی مگر ان کی قرتوتیں نہیں بدلی، پولیس کے نظام میں بہتری نہیں کی گئی ، پی ٹی آئی دعوے نہیں کام کرتی ہے کے پی کے پولیس کو بدل کر دیکھا یاہے ، کے پی کے میں امن وامان کی صورت بہت بہترہو چکی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -