لیگی حکمران سیاست میں مفادات کا کھیل کھیلنے والے ہر شعبے میں فیل ہوچکے،اشرف بھٹی

لیگی حکمران سیاست میں مفادات کا کھیل کھیلنے والے ہر شعبے میں فیل ہوچکے،اشرف ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکمران سیاست میں مفادات کا کھیل کھیلنے والے ہر شعبے میں فیل ہوچکے ہیں،بنیادی سہولیات کو ترستے عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں نواز لیگ کے دور حکومت میں عام آدمی کو مہنگائی،بیروزگاری اور مسائل کے انبار کے سوا کچھ نہیں ملا،آج صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف سفید ہاتھی نمائشی منصوبوں پر کرپشن مافیا کے نام کی تختیاں ہیں،دوسری جانب ہر شعبہ بے چینی کا شکار ہے،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز،بصارت سے محروم افراد،انسداد ڈینگی محکمہ کے ورکرز،واپڈا، سوئی گیس کے ملازمین اور کلرک اپنے حقوق کیلئے سٹرکوں پر آنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہپنجاب حکومت نے پچھلے دس سالوں میں بیڈ گورننس کی بد ترین مثال قائم کی ہے مسلم لیگ ن عوام کو مایوس کیا عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، پنجاب میں چوریاں، راہزنی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے حکومت امن و امان قائم رکھنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، موجودہ حکمرانوں نے عوام پر مصیبتیں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔نے کہا کہ انشاء اللہ اقتدار میں آکر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -