ن لیگی دورِ اقتدار میں پارلیمنٹ سمیت دیگر قومی ادارے بھی کمزور ہوئے، عابد صدیقی

ن لیگی دورِ اقتدار میں پارلیمنٹ سمیت دیگر قومی ادارے بھی کمزور ہوئے، عابد ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پچیس سالوں کے قریب اقتدار میں رہنے والوں کو سب کچھ ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرنا زیب نہیں دیتا پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور اختیارات پارلیمنٹ کو سونپے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی دورِ اقتدار میں نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ دیگر قومی اداروں کو بھی کمزور کیا گیا۔ پیپلز پارٹی پہلے بھی کہتی رہی ہے کہ جمہوریت کو خطرات کسی اور نہیں میاں نواز شریف سے ہیں میاں نواز شریف صرف اقتدار چاہتے ہیں۔ اپنی پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے میاں نواز شریف کا ملک میں ڈکٹیٹرشپ قرار دینا درست نہیں پیپلز پارٹی نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو مضبوط کیا لیکن میاں نواز شریف کرپشن سے بچنے کے لئے جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -