تجارتی خسارہ میں اضافہ سے ملک معاشی طو رپر مفلوج ہورہا ہے ،مہرین راجہ

تجارتی خسارہ میں اضافہ سے ملک معاشی طو رپر مفلوج ہورہا ہے ،مہرین راجہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ میں روز بہ روز اضافہ کی وجہ سے ملک معاشی طو رپر مفلوج ہورہا ہے ، برآمدات میں اضافہ کا ڈھول پیٹا جارہا ہے جبکہ تجارتی خسارہ 28ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور حکمران سب اچھا کا نعرہ لگا رہے ہیں ، معاشی صورت حا ل انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور حکمران صرف ٹیکس لگانے پر زور دے رہے ہیں، تجارتی خسارہ کا تشویش ناک حدتک بڑھنا ناکام معاشی پالیسی کا ثبوت ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ سنگین ہوگیا ہے لیکن اس پر قابو پانے کے لئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ،حکمرا ن صرف قرضہ لینے تک محدود ہیں، جب معاشی معاملہ سنگین ہوجاتے ہیں تو نئے ٹیکس لگادئیے جاتے ہیں ایسا ہی اب بجٹ میں ہوگا ، ملک کی معاشی حالت روز بہ روز خراب ہورہی ہے اور حکمران ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں نکالنے کا اعلان کررہے ہیں،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -