علامہ اقبال عاشق رسولؐ ،پاسبان ختمِ نبوت تھے، ولی اللہ شاہ

علامہ اقبال عاشق رسولؐ ،پاسبان ختمِ نبوت تھے، ولی اللہ شاہ

  

لاہور (پ ر)مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے زیر اہتمام یوم اقبال پرعلامہ اقبال اور ختم نبوت کے عنوان پر کانفرنس آستانہ عالیہ دعوت الحق مین بازار سمن آباد لاہور میں منعقد ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری ودیگر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ علامہ اقبال جہاں ایک عظیم شاعرمشرق تھے وہاں پروہ سچے عاشقِ رسول ؐ اور پاسبان ختم نبوت تھے منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کے تدارک کیلئے انکی جدوجہد انتہائی بے مثال ہے انہوں نے کہا کہ انگریز گورنمنٹ سے قادیانیوں کو مسلمانوں سے الگ شمار کرنے اور انہیں غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مطالبہ سب سے پہلے علامہ اقبال ؒ نے کیا تھا ان کا کلام آقاؐ کی نبوت و رسالت کے تقدس کی حفاظت اور محبت و عقیدت سے بھرا پڑا ہے پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ نے ہی فتنہ قادیانیت کو یہودیت کا چربہ اور دین و ملت کا بڑا دشمن قرار دیا جو انکی عقیدہ ختم نبوت کی نگہبانی اور پاسبانی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔ختم نبوت کانفرنس سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -