پارلیمنٹ کو کمزور کہنے والوں نے خود اس ادارے کو کمزور کیا ،مراد راس

پارلیمنٹ کو کمزور کہنے والوں نے خود اس ادارے کو کمزور کیا ،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو کمزور کہنے والوں نے خود اس ادارے کو کمزور کیا اپنی پارٹی کے اقتدار میں ہوتے ہوئے ملک میں ڈکٹیٹرشپ قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں نواز شریف کے دیئے گئے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنا نام جمہوریت رکھ لیا وہ اقتدار میں نہ ہوں تو ملک میں ڈکٹیٹر شپ آ جاتی اور وہ اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سوچ سمجھ کر بیان دیں تو وہ مذاق سے بچ سکتے ہیں جبکہ وہ اقتدار سے رخصت ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور ان کے جھوٹ سمجھ چکے ہیں۔