الیکشن ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کی تربیت شروع

الیکشن ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کی تربیت شروع

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے پنجاب بھر میں اساتذہ کی تربیت شروع کروا دی گئی ڈسٹرکٹ لاہور کے 5 سو سے زائد اساتذہ الیکشن میں ڈیوٹیاں دینگے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کروا دی گئی ہیں،اس حوالے سے الیکشن میں اساتذہ کی ڈیوٹیوں کے لیے لاہور کے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی تربیت شروع کروادی گئی ہے۔ ۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ لاہورکے 5 سو سے زائد اساتذہ آئندہ الیکشن میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ۔ مذکورہ 5 سو سے زائد اساتذہ کو مرحلہ وار تربیت دی جارہی ہے۔تربیت کے لیے مختلف سکولوں میں سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ماسٹرٹرینرزکوبھی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ ماسٹر ٹرینرز اب اساتذہ کو روزانہ تین گھنٹے تک تربیت دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -