پی ٹی آئی کومینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر مذمتی قرار دادجمع

پی ٹی آئی کومینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر مذمتی قرار دادجمع

  

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے تحریک انصاف کو29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔حکومت غیر جمہوری اقدامات پر اوتر آئی ہے۔جلسے جلوس اور ریلیاں ہر جمہوری و سیاسی جماعت کا حق ہے۔ووٹ کو دینے دینے کے نعرے لگانے والے ایک بڑی سیاسی جماعت کو اس حق دینے کیلئے تیار نہیں۔حکمرانوں کے غیر جموہری رویوں کے سبب عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت کے غیر جمہوری ہتھ کنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف کو فی الفور مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -