قذافی سٹیڈیم کے گرد چھاپے ، 9گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج

قذافی سٹیڈیم کے گرد چھاپے ، 9گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج

  

لاہور( جنرل رپورٹر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا قذافی اسٹیڈیم کے باہر واقع ہوٹلز کا دورہ ،گراں فروشی پر 9 افراد کیخلاف مقدمہ در ج کرا دیا گیا۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں ،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی نہ بنانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی 'چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر واقع ہوٹلز کا دورہ کر کے گراں فروشی پر 9 افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے قذافی سٹیڈیم کے باہر واقع ہوٹلز کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کولڈ ڈرنکس اور پانی کی بوتلیں مقررہ قیمت سے کئی گنا زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والے 9افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وڑن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔جو لوگ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی نہیں بنائیں گے ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور پرائس مجسٹریٹس کی کارروائیوں کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کیا جاتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -