چڑیا گھر میں نئے ویٹرنری ڈاکٹروں کی تربیت کا عمل شروع

چڑیا گھر میں نئے ویٹرنری ڈاکٹروں کی تربیت کا عمل شروع

  

لاہور (آن لائن)لاہو ر چڑیا گھر میں جانوروں و پرندوں کی پراسرار بیماریوں سے ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کیلئے بھرتی کئے گئے سات ویٹرنری ڈاکٹروں کی تربیت کا عمل شروع کر دیاگیا ہے جس کا دورانیہ ایک ماہ ہوگا گزشتہ روز ان ڈاکٹروں کے تربیتی کورس کا باقاعدہ افتتاح ڈی جی وائلڈ لائف خالد عیاض نے کیا جہاں بھرتی ہونے والے ساتوں ویٹرنری ڈاکٹروں کو ان کے تقرر نامے جاری کئے اس موقع پر زو ویٹرنری ڈاکٹر وردہ ،ڈاکٹر رضوان سمیت لاہور چڑیا گھر کی انفارمیشن آفیسر کرن سلیم سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -