عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، مرزا رمضان

عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، مرزا رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے اور پاکستان تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے اور قوم ان کر پٹ حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اور سیاسی مخالفین اپنی موت آپ مر جائیں گے، (ن) لیگ کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے مگر وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔