پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ کل شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ کل سے شروع ہوگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم کے ساتھ چار چار میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا،