انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سہ ماہی اجلاس شروع ہوگیا
کولکتہ(نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا4روزہ سہ ماہی اجلاس کولکتہ میں شروع ہوگیا،جس کے ایجنڈے میں ورلڈکپ شیڈول،ورلڈٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور کرکٹرزکابگڑتاہوارویہ شامل ہیں۔اجلا س میں ورلڈکپ 2019 کاشیڈول طے کیا جارہاہے جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کوالیفائرز پر بحث ہوگی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کا بگڑتا ہوارویہ بھی موضوعات میں شامل ہے۔
بال ٹمپرنگ سمیت ناخوشگوار واقعات کے تدارک اورکھلاڑیوں کیلئے سزاوں پربھی غورکیاجائے گا۔
اسی اجلاس میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے نئے ارکان کاچناوبھی ہوگا۔آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیمن اورآئرلینڈ کے نمائندے کیون اوبرائن کی جگہ ارکان کاانتخاب کیاجائے گا۔پاکستان کی نمائندگی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اورسبحان احمدکررہے ہیں۔اجلاس میں جائلزکلارک کاپاکستان میں کرکٹ بحالی کے بارے میں خط اورپی سی بی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔نجم سیٹھی بھارتی ہم منصب سے پاک،بھارت کرکٹ بحالی پرمذاکرات اور دیگربورڈز کوپاکستان آنے پرآمادہ کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔