پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کا شیڈول منظر عام پر آگیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کا شیڈول منظر عام پر آگیا

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی انگلینڈ کی سرزمین پر اتری ہی ہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریز کا شیڈول منظر عام پرآگیا ہے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیرہ ماہ کے طویل دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز رواں سال کے آخر سے کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا 2018۔19 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹیم ڈیدسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔قومی ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقاانوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -