صغریٰ صدف کا ظفر آرٹ اکیڈمی کا دورہ ، پنجابی ڈرامہ دیکھا
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرصغریٰ صدف نے گزشتہ روز ظفر آرٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پنجابی ڈرامہ بھی دیکھا۔ ظفر آرٹ آکیڈمی کی کارکردگی اور ظفر عباس کی آرٹ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ظفر عباس کھچی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے کچھ عرصہ قبل نوجوان فنکاروں کو عملی تربیت فراہم کرنے کے لئے اکیڈمی بنائی جسے بہت پزیرائی ملی اور چند ہی دنوں میں تربیت حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوانوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ ظفر آرٹ اکیڈمی ان دنوں ایک ڈرامے کی تیاری میں مصروف ہے جسے جلد ہی سٹیج دکھایا جائے گا۔