انور مقصود نے مزاحیہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لیا

انور مقصود نے مزاحیہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف رائٹر اور فنکار انور مقصود نے ایک سندھی کے حوالے سے متنازع مزاحیہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی۔انور مقصور سوشل میڈیا پر انوار نامہ کے نام سے سیریز پروگرام کرتے ہیں۔ معروف فنکار نے سیریز میں ’ایک سندھی کے انٹرویو‘ کے نام سے مزاحیہ پروگرام کیا۔ اس پروگرام پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور سندھی زبان بولنے والے افراد نے انور مقصود کی سخت مذمت کی۔انور مقصود نے اس پروگرام پر معافی مانگتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ہے تاہم مذکورہ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس پر موجود ہے۔ انور مقصود نے وضاحتی بیان پر مبنی نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کافی مضطرب اور پریشان نظر آئے۔انور مقصود نے کہا کہ وہ خود کو سندھی سمجھتے ہیں اور ان کا ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ انور مقصود نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے بھی ان کی اچھی شناسائی رہی ہے، سندھی انٹرویو محض مذاق اور مزاح پر مبنی پروگرام تھا، تاہم اگر ان کے مذاق سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

مزید :

کلچر -