سنی لیون نے اپنی حقیقی زندگی پر مبنی فلم پر کام شروع کردیا
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی حقیقی زندگی پر مبنی فلم’’کرن جیت کور:دی ان ٹولڈ سٹوری‘‘ پر کام شروع کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون ان دنوں ساؤتھ افریقہ میں موجود ہیں۔ اور انہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم’’کرن جیت کور:دی ان ٹولڈ سٹوری‘‘ پر کام شروع کردیا، اس بارے میں سنی لیون کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فلم کی عکسبندی آسان نہیں ہے کیونکہ فلم کے کچھ حصے عکسبند کروانا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ سنی کا کہنا ہے یہ سال ان کی زندگی کا بہترین سال ہوگا، سنی لیون کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کا فلمی کریئر بھی دکھایاجائے گا۔