مونی رائے کی ’’دبنگ 3‘‘ میں مختصر کردار بارے خبروں کی تردید

مونی رائے کی ’’دبنگ 3‘‘ میں مختصر کردار بارے خبروں کی تردید

  

ممبئی(اے پی پی) بالی ود اداکارہ مونی رائے نے فلم ’’دبنگ تھری‘‘ میں مختصر کردار بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مونی رائے بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ سلمان خان کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گی جس پر مونی رائے نے حال ہی میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کا حصہ نہیں اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

بھارتی ٹی وی ادکارہ مونی رائے نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’گولڈ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اب وہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

مزید :

کلچر -