بھارتی اداکارمنوج باجپائی نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

بھارتی اداکارمنوج باجپائی نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے زندگی کی 49 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منجو باجپائی 23 اپریل 1969ء میں پیدا ہوئے، انہون نے فلمی کیریئر کا آغاز 1994ء میں فلم ’’دروہکال‘‘ میں ایک منٹ پر مشتمل کردار سے کیا جس کے بعد فلم ’’ستیا‘‘ سے انہیں کامیابی ملی۔ ان کی معروف فلموں میں ’’روڈ‘‘، ’’ستیا‘‘، ’’عکس‘‘، ’’زوبیدہ‘‘، ’’راج نیتی‘‘، ’’پنجر‘‘، ’’باغی 2‘‘، ’’علی گڑھ‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔اداکارنے کہا ہے کہ فلموں میں چھوٹے کردار اپنا اثر چھوڑتے ہیں لیکن لوگ اس کردار کو بھول جائیں گے کیونکہ ہیرو یا جو لوگ بڑے کردار ادا کرتے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے اپنی ایک بات چیت میں فلموں میں چھوٹے کرداروں کے لوگوں پر طویل عرصے تک اثرات چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ’’ستیا‘‘ اور ’’پنجر‘‘ میں چھوٹا سا کردار ادا کیا، فلموں میں چھوٹے کردار اپنا اثر چھوڑتے ہیں لیکن لوگ اس کردار کو بھول جاتے ہیں کیونکہ ہیرو یا جو لوگ بڑے کردار ادا کرتے ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور فلم کی کامیابی اور اس کا کریڈٹ ہمیشہ مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکارہ تبو بہت زبردست اداکارہ ہیں اور ان کی بہت عزت کرتے ہیں ان کے ساتھ 18 سال بعد فلم ’’مسنگ‘‘ کی عکسبندی کے دوران بہت اچھا وقت گزارا۔

مزید :

کلچر -