ماریہ واسطی کی گلوکار جونی زید کیساتھ افیئرکی خبروں کی تردید

ماریہ واسطی کی گلوکار جونی زید کیساتھ افیئرکی خبروں کی تردید

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہماریہ واسطی ان دنوں فیملی ٹور پر اٹلی گئی ہوئی ہیں جن کے ہمراہ ان کی والدہ اور گلوکار جونی زید کی والدہ بھی ہیں۔ماریہ واسطی نے جب اس ٹور کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو لوگوں کو باتیں بنانے اور افواہیں پھیلانے کا موقع مل گیا۔بعض افراد نے تو ان تصاویر کو دیکھ خبریں بھی شائع کردیں جن کے مطابق ماریہ واسطی اور جونی زید کے درمیان گہری دوستی ہے اور وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ ساتھ کچھ اسی طرح کی افواہیں شوبز فیلڈ سے وابستہ بعض افراد بھی پھیلانے پر مصروف ہیں لیکن ماریہ واسطی نے ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ماریہ واسطی نے ہم لوگ فیملی ٹرپ پر آئے ہوئے ہیں،میری امی ساتھ ہیں جبکہ جونی کی امی بھی ساتھ ہیں،جونی میرے بھائیوں کی طرح ہے،دوست ہے میرا اور ہمیشہ رہے گا ،ایسی باتیں لوگ بلا سوچے سمجھے پھیلادیتے ہیں اور یہ بھی سوچتے کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔جب میں اسے بھائی کہہ رہی ہوں تو اس سے زیادہ کیا کہوں‘‘۔ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ میں ذاتی زندگی کے فیصلوں میں آزاد ہوں اور کسی کو وضاحت دینے کی پابند بھی نہیں ہوں لیکن یہ نہایت قابل افسوس بات ہے کہ میں فیملی ٹرپ ہوں اورمیڈیا کے لوگ اس بارے میں جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں پھیلارہے ہیں،لوگ بات کرنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں اور تمام اخلاقی حدود پار کرجاتے ہیں،ایک طرح سے تو یہ حد ہی ہوگئی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے ماریہ واسطی جونی زید کے وڈیو’’شراب چیز ہی ایسی ہے‘‘میں بھی کام کرچکی ہیں جو کچھ عرصہ پہلے ریلیز ہواتھا۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی آزادی کے بعد جہاں معاشرے کے لئے سہولیات پیدا ہوئی ہیں وہیں لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ یہاں ہر کسی کو اپنی بات بلا سوچے سمجھے کہنے میں آسانی ہے لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا کہ ان کی غیر سنجیدہ حرکت سے کسی کی دل آزاری بھی ہوسکتی ہے یااسے مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ،کچھ ایسا ہی اداکارہ ماریہ واسطی کے ساتھ بھی ہوا جن کے بارے میں کئی بے بنیاد باتیں اور افواہیں بغیر کسی تصدیق کے پھیلا دی گئی ہیں۔

مزید :

کلچر -