ادیتیا رائے کی ’’عاشقی 3‘‘ میں کام سے انکار بارے خبروں کی تردید

ادیتیا رائے کی ’’عاشقی 3‘‘ میں کام سے انکار بارے خبروں کی تردید

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار موہت سوری نے ادیتیا رائے کپور کی فلم ’’عاشقی تھری‘‘ میں کام سے انکار بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موہت سوری ان دنوں فلم ’’عاشقی تھری‘‘ کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے فلم کی کاسٹ بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں ادیتیا رائے کپور نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر موہت سوری کا کہنا ہے کہ ادیتا نے فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے سائن کر لیا ہے اور ابھی تک میں نے فلم کے حوالے سے ادیتیا کے سا تھ کوئی بات نہیں کی فلم میں دو ہیرو اور ایک ہیروئن ہو گی۔ فلم کی عکسبندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -