100 بااثر شخصیات میں شامل ہونا اعزاز ہے: دپیکا پڈوکون

100 بااثر شخصیات میں شامل ہونا اعزاز ہے: دپیکا پڈوکون

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ امریکی میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون 2018 کی سب سے پاورفل 100 افراد کی فہرست میں جگہ بنانے والی واحد بالی وڈ اداکارہ ہیں۔اس حوالے سے دیپیکا کا کہنا ہے کہ مجھے بلکل یقین نہیں آ رہا کہ میں اس فہرست میں شامل ہوں اور اس میں شامل ہونا میرے لئے باعث فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میگزین کے مطابق دنیا کے سب سے بااثر افراد کی فہرست ان لوگوں کی ہے جن کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ یہ وقت انکا ہے، دیپیکا کے علاوہ ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی اوربھاویش اگروال سمیت دنیا کی مشہور شخصیات فہرست میں شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -