ثقلین مشتاق کی ایک ہاتھ سے"ڈنڈ"نکالنے کی ویڈیووائرل

ثقلین مشتاق کی ایک ہاتھ سے"ڈنڈ"نکالنے کی ویڈیووائرل

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر )’کھلاڑی کبھی بوڑھا نہیں ہوتا ‘ یہ بات پاکستان کے سابق باولر ثقلین مشتاق نے ثابت کر دی ہے ، ان کی ایک ویڈیو میں اس وقت سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے اور تیزی کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے اپنے ایک ہاتھ پر سارا وزن ڈال کر ڈنڈ لگائے اور سب کو حیران پر یشان کر دیاہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ثقلین مشتاق اپنے بائیں ہاتھ سے ڈنڈ لگا رہے ہیں اور ان کے قریب ڈیرین سیمی کھڑے ہیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ یہ ویڈیو پی ایس ایل تھری کے دوران بنائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارف نے یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’ماسٹر ثقلین مشتاق اپنے جسم کے نچلے حصے میں چوٹ کی وجہ سے اپنا کھیل جاری نہیں رکھ سکے لیکن ان کے اوپر والا جسم آج کھیلنے والے نوجوانوں سے زیادہ مضبوط ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -