پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے لندن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے لندن پہنچ گئی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اورآئرلینڈ کے لیے لندن پہنچ گئی ہے۔پی سی بی نے ٹیم کے لندن پہنچنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال انگلینڈ کا ویزا نہیں مل سکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ محمد عامر آج لندن روانہ ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کی اہلیہ بر طانوی نڑاد ہیں اور محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کی درخواست بھی دے رکھی ہے، برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کردیئے، لیکن عامر کو ویزہ جاری نہ ہوسکا۔پی سی بی پْر امید ہے کہ محمد عامر کو اگلے دو دن میں ویزہ مل جائے گا، جس کے بعد وہ سفر کرسکیں گے۔ پہلی بار نئے غیر ملکی فزیو کلف ڈکسن بھی بر طانیہ گئے ہیں ۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -