یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کاحصہ ہونے پر فخرہے،انعام بٹ

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کاحصہ ہونے پر فخرہے،انعام بٹ

  

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے انعام بٹ، طیب رضا اور محمد بلال نے کامن ویلتھ گیمز2018 میں ریسلنگ کی مختلف کیٹگریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام بلند کر دیا۔ کامن ویلتھ گیمز2018 میں86 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ اور 125 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے طیب رضاکا تعلق یو سی پی سے جبکہ 65 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے محمد بلال کا تعلق پنجاب گروپ آف کالجز سے ہے۔ قومی ہیرو انعام بٹ نے کامیابی کا سہرا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سر باندھا ۔ جبکہ طیب رضا کا کہنا تھا کہ یو سی پی کا پڑھائی کے سا تھ کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی بدولت یہ اعزاز ملا۔ اسی طرح کانسی کا تمغہ سینے پر سجانے والے محمد بلال نے بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے بہترین سسٹم کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی ادارے کا حصہ ہونے پر فخر ہے ادھر ریسلر محمد انعام بٹ کے والدین نے بھی اس بڑے اعزاز کا کریڈٹ پنجاب کالجز اور یونیوسٹی آف سنٹرل پنجاب انتظامیہ کے سر سجا دیا ۔ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ محمد انعام کے قومی ہیرو بننے پر خوش ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -