پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن سکواش کپ 26 اپریل سے شروع

پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن سکواش کپ 26 اپریل سے شروع

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 26 اپریل سے شروع ہوگی۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے گرلز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سینئر اور انڈر 19 کیٹگریز میں شرکت کرے گی۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پنجاب سکواش نے گرلز میں سکواش کی پرموشن کیلئے اس ٹورنامنٹ کا خصوصی اتمام کیا گیا ہے۔ 26 اپریل کو انڈر 19گرلز کا کوالیفائنگ راؤانڈ کھیلا جائے گا۔ 27 اپریل سے مین راؤانڈ شروع ہوگا۔ انڈر 19 اورسینئر گرلز میں مین ڈرا 16,16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔ شیراز سلیم کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کی سہ پہر کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 30 اپریل بروز پیر کی سہ پہر کو ہوگی۔شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سکواش کے کھیل کو پہلے بھی سپورٹ کیا ہے اور ان کی سپورٹ مسقل جاری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان بھر سے ٹاپ خواتین پانچ روز میں بہترین سکواش کھیلیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -