قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے شروع ہو گا

قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے شروع ہو گا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔ 15 مئی تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں آرمی انسٹرکٹرز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے، کیمپ کا مقصد کامن ویلتھ میں سامنے آنے والی فٹنس کمز وریوں پر قابو پانا ہے، مجموعی طور پر 25 کھلاڑی شریک ہوں گے، فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کراچی میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوگا،چیمپئنز ٹرافی 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -