امریکا اور جمہوریہ چیک نے فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

امریکا اور جمہوریہ چیک نے فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

  

نیویارک) اے پی پی) امریکا اور جمہوریہ چیک نے فیڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل مرحلے میں جمہوریہ چیک نے جرمنی کو شکست دی، ان کی جیت کا سکور 4-1 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکا نے فرانس کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ امریکا اور جمہوریہ چیک کے درمیان فائنل رواں سال 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -