ہزارہ یونائیٹڈ کی لیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ کھیلنے کی راہ ہموار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہزارہ یونائیٹڈ کی لیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ کھیلنے کی راہ ہموارکرلی۔ہزارہ یونائیٹڈ ڈسٹرکٹ سنٹرل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی ڈسٹرکٹ کی سکسٹین اسٹار ایف سی کو فائنل میں سڈن ڈیتھ ٹائی بریکر پرتین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکرلیڑر لیگس انٹرا سٹی چمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی اور آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والے لیثرر لیگس نیشنل چمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کا اعزازبھی حاصل کرلیا۔ہزارہ یونائیٹڈ کے سیکریٹری سید حسن آغا اور سکسٹین اسٹار ایف سی کے ہارون شیرازی میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ونر اور رنر ٹرافی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں کو دیں۔