انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزکا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزکا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام انڈر23 گیمز کے سلسلے میں خیبر پختونخواکے مختلف ڈویژن میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ میل وفمیل گیمز اختتام پذیر ہوگئیں ، ڈیرہ ریجن میں مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے تیرہ گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ڈسٹرکٹ ٹانک دو گولڈ اور تیرہ سلور میڈلز اور111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ،ڈئریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر گیمز نعمت اللہ مروت،ڈی ایس اوڈی آئی خان انورکمال برکی ودیگرموجود تھے۔

اللہ بیٹنی،اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،منیر عباس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -