نیشنل سینئرز کرکٹ کپ راشد لطیف اکیڈمی نے جیت لیا

نیشنل سینئرز کرکٹ کپ راشد لطیف اکیڈمی نے جیت لیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) 19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا گرینڈ فائنل راشد لطیف اکیڈمی سینئرز نے جیت لیا۔ اوکاڑہ سینئرز کو 102 رنز سے شکست کاسامنا کرنا پڑا،راشد لطیف اکیڈمی نے 249 رنز بنائے، محمد رضوان نے 75، کپتان عاصم جاہ 57، قمر ابراہیم 36 اور آصف صدیقی نے 34 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے 3 اور خالد حسین نے2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں اوکاڑہ سینئرز 147 رنز بناسکی، ارشاد احمد نے 60 اور محمد حفیظ نے 30 رنز بنائے، ندیم خان نے3 اور آصف جاہ نے2 وکٹ حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -